لاہور(این این آئی)پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلوں کا امکان ہے،5 ڈی آئی جیز اور متعدد ڈی پی اوز کے تقرر وتبادلے متوقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ڈی ائی جیز کی تعیناتیوں کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے جبکہ ڈی پی اوز کی تعیناتی کے لئے حکومتی احکامات کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق تقرری کے منتظرخرم علی شاہ کو ڈی ائی جی اسٹیبلشمنٹ،کامران عادل کو ڈی آئی جی ٹریننگ،راؤ کریم کو ڈی ائی جی ٹریفک،شارق جمال کو ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ،حماد عابد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب پولیس کا یونیفارم دوبارہ تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔