جنرل ضیاء الحق کے بیٹے اعجاز الحق اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدہ ہو گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ مسلم لیگ (ضیا)محمد اعجاز الحق نے بنی گالہ مین چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے
جس میں دونوں پہارٹی کےمابین چشتیاں بہاولنگر میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخابی معاہدہ ہو کیا گیا۔ قومی موقرنامےروزنامہ جنگ کے مطابق دونوں پارٹیز کی جانب سے متفقہ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک مظفر دونوں جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے،
ض لیگ کے امیدوار کاشف ثناء نے پارٹی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کردی ہے ۔دوران ملاقات اعجاز الحق نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور موجودہ حکومت ملک میں اسے مہنگا کر رہی ہے۔
اعجاز الحق نے یہ بھی کہا کہ تمام بحرانوں کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، جلد الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تو خدانخواستہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔