اسلا م آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کاروباری بندش اوقات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے مطابق پہلے عید کے دنوں میں کاروباری بندش کے اوقات میں نرمی کی گئی تھی۔ڈی سی کے مطابق عوام اور بزنس کمیونٹی کے مفاد میں ان اوقات میں نرمی کی گئی ہے جس نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاروباری بندش اوقات دوبارہ 19 جولائی سے نافذالعمل ہونگے۔