اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

امریکا سے آکر خاتون نے سندھ کے اسپتال سے آپریشن کروالیا

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) امریکا سے آکر خاتون نے سندھ کے گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کامیاب آپریشن کروالیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی خاتون جولی نیمن نے سندھ کے

گمبٹ میڈیکل انسٹیوٹ میں علاج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروائی۔گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں امریکی خاتون کے جگر کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

امریکی خاتون  نے کہاکہ اگر یہ علاج امریکا میں کراتی تو مہینوں لگ جاتے یہاں اسپتال میں علاج کی بہترین اور سستی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

جولی نیمن نے کہاکہ یہ اسپتال اعلی درجے کا ہے اور یہ دنیا بھر کے ان تمام اسپتالوں سے بہتر ہے جہاں میں جاچکی ہوں، یہ اسپتال پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہاں میری سرجری فوری شیڈول ہوگئی میرے ملک میں یہ سرجری کروانا وقت طلب مرحلہ ہوتا ہے،

میں نے یہاں چھوٹی بچیوں کو بھی جگر کے علاج کے لیے دیکھا ہے جبکہ امریکا میں بچوں کو سالوں درد کش ادویات پر رکھا جاتا ہے۔

امریکی خاتون نے کہاکہ یہاں گمبٹ میں علاج معالجہ اور ٹیسٹ بہت سستے ہیں اور یہ بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…