اسلام آباد (این این آئی)بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی وزرا نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے چیمبر میں اْن سے ملاقات کی جس میں بجٹ اجلاس کے دور ان ایوان کو چلانے پر مشاورت کی گئی ۔
جمعہ کو ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا خورشید شاہ اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پی پی پی کے رکن سید مصطفی شاہ بھی موجود تھے۔حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کی اہم ملاقات میں بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کو چلانے پر مشاورت کی گئی
۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین رکھنے والی تمام قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خزانہ، قانون و انصاف اور استحقاق کمیٹیوں کی سربراہی حکومت اپنے پاس رکھے گی۔پیپلز پارٹی کو صنعت و پیداوار، تجارت،
آبی وسائل اور انسانی حقوق سمیت 6 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی دیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ باقی کمیٹیوں کی سربراہی اتحادی جماعتوں کو دی جائے گی۔