اسلام آباد ( آن لائن)مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں ٹیکس ریگولیٹری کے نظام میں ردو بدل کردیا گیا ہے ،ٹیکس وصولی نظام میں چھوٹے ری ٹیلر کیلئے فکسڈ ٹیکس کا نظام متعارف کرادیا گیا ۔یہ ٹیکس 3 ہزار سے 10 ہزار روپے تک ہوگا اور بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائیگا ۔وزیر خزانہ بجٹ تقریر کے دوران اس ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ایف بی آر کا کوئی نمائندہ کسی دکاندار سے پوچھ گچھ نہیں کر سکے گا ۔غیر منعقولہ جائیداد پر 15 فیصد ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز ہے جو ہر سال ڈھائی فیصد کی کمی کے بعد 6 سال ہولڈنگ صفر ہو جائیگا، فائلر کے لئے پراپرٹی کی خریدو فروخت پر ایڈوانس ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کیا جارہا ہے جبکہ نان فائلر کیلئے یہ ٹیکس 5 فیصد کی تجویز دی گئی ہے۔