پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم نے بجٹ 2022-23 کو پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دیدیا

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ 2022-23 کو پاکستان کی معاشی بہتری اور استحکام کی طرف ٹھوس قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی برے معاشی حالات میں اتنا بہترین بجٹ اتحادی حکومت کے اخلاص اور قابلیت کا مظہر ہے،زرعی مشینری، آلات، بیجوں سے لے کر اس شعبے سے منسلک اشیاء اور آلات کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے سے ملک میں گرین انقلاب برپا ہوگا

،انکم ٹیکس سے چھوٹ کے ذریعے تنخواہ دار اور کم وسائل والوں کی آمدن بڑھے گی ،سستا پٹرول اور سستا ڈیزل سکیم پورا سال جاری رہے گی،سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز پاکستان میں روگاز، کاروبار میں اضافے اور غربت کے خاتمے کے مراکز بنیں گے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ اتحادی جماعتوں کے قائدین، کابینہ ارکان کی قیمتی تجاویز اور آراء کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی کاروباری برادری کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قیمتی تجاویز سے رہنمائی فرمائی ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی بجٹ 2022-23 ملک کو سنگین معاشی بحرانوں سے نکالنے کا نسخہ ہے، مشکل فیصلے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بجٹ میں صاحب استطاعت سے قربانی مانگی گئی ہے اور کمزور طبقات کو آسانی دی گئی ہے،صاحب ثروت کو مشکل حالات میں غریبوں کی مشکلات کا بوجھ اٹھانے میں بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ زراعت، صنعت، تجارت، آئی ٹی، فلم وثقافت سمیت ہر شعبے کی بہتری کے اقدامات پر توجہ دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پہلی بار زراعت کو ٹیکس استشنی ملا ہے جس سے زراعت اور کسان کو ایک نئی معاشی زندگی ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ زرعی مشینری، آلات، بیجوں سے لے کر اس شعبے سے منسلک اشیاء اور آلات کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے سے ملک میں گرین انقلاب برپا ہوگا ۔

انہوںنے کہاکہ ان تاریخی اقدامات سے نہ صرف اجناس اور ہماری فصلوں کی پیداوار بڑھے گی بلکہ ملک میں خوراک کی قیمتوں میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوںنے کہاکہ فلمی صنعت کی بحالی کے لئے اتنا بڑا ریلیف کسی حکومت نے نہیں دیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مالیاتی نظم و ضبط، ٹیکس نظام کی اصلاح، جرات مندانہ اہداف اور تنخواہ دار کا آئینہ دار بجٹ ہے ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ انکم ٹیکس سے چھوٹ کے ذریعے تنخواہ دار اور کم وسائل والوں کی آمدن بڑھے گی ،سستا پٹرول اور سستا ڈیزل سکیم پورا سال جاری رہے گی ۔

انہوںنے کہاکہ توانائی، تعلیم، صحت، روزگار، کاروبار کو توجہ دی ہے، طالب علموں، نوجوانوں اور خواتین کے لئے مراعات دی ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے طالب علموں اور نوجوانوں کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں ،چین پاکستان دوستی کے عظیم منصوبے سی پیک پر کام کی رفتار تیز کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز پاکستان میں روگاز، کاروبار میں اضافے اور غربت کے خاتمے کے مراکز بنیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ایک سال میں ملک کو گزشتہ چار سال کے شدید بحرانوں سے نجات دلانا کسی معاشی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیاسی مفاد کا نہیں سوچا،

پاکستان اور بائیس کروڑ عوام کے مفاد کو دیکھا ہے،بجٹ تیاری میں شریک تمام ٹیم خاص طور پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کے تمام ساتھیوں کو شاباش دیتا ہوں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…