اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان سے رکن اسمبلی خان محمد جمالی نے استعفیٰ واپس لیکر ایوان میں شرکت کی ۔جمعہ کو تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خان محمد جمالی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ واپس لیکر ایوان میں شریک ہوئے ۔تحریک انصاف کے منحرف رکن ریاض مزاری اور باپ کے رکن اسمبلی خالد مگسی خان محمد جمالی کو منا کر ایوان میں لائے ۔خان محمد جمالی سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی آبائی نشست سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔