اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جانوروں کے ڈکار لینے پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ایک ایسا منصوبہ متعارف کرنے جا رہا ہے جس کے تحت بھیڑ بکریوں کے ڈکار لینے پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لاگو ہوتے ہی نیوزی لینڈ وہ پہلا ملک بن جائے گا جو جانوروں سے اخراج ہونے والی میتھین پر کسانوں سے ٹیکس وصول کرے گا۔ملک کی کل گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج بالخصوص میتھین کا تقریباً نصف حصہ زراعت سے آتا ہے اور اسی پر قابو پانے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔