پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

طالبان نے اسلام کی توہین کے الزام میں معروف فیشن ماڈل کو گرفتار کر لیا

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان طالبان حکمرانوں نے ملک کے ایک معروف فیشن ماڈل اجمل حقی اور ان کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان تینوں پر اسلام اورقرآن مجید کی آیات کی توہین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول والی خفیہ ایجنسی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی،

جس میں معروف افغان ماڈل اجمل حقی ہتھکڑیوں میں جکڑے نظر آئے۔ اجمل حقی ملک میں اپنے فیشن شوز، یوٹیوب کلپس اور ماڈلنگ ایونٹس کی وجہ سے کافی معروف ہیں۔

ان کی گرفتاری ایک متنازعہ ویڈیو کے بعد عمل میں آئی اور طالبان نے ان گرفتاریوں کے بعد حقی اور ان کے ساتھیوں کی ایک ویڈیو بھی جاری کی

جس میں وہ ہلکے بھورے رنگ کے جیل کے لباس میں کھڑے ہیں اور طالبان حکومت اور مذہبی علما سے معافی مانگ رہے ہیں۔اس ویڈیو کے ساتھ ہی دری زبان میں ایک پیغام بھی پوسٹ کیا گیا،

جس میں کہا گیا کہ، کسی کو بھی قرآنی آیات یا پیغمبر اسلام کے اقوال کی توہین کرنے کی اجازت نہیں ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…