پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کاافغانستان کے لیے تین کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے افغانستان ہیومینٹیرین ٹرسٹ فنڈ کی معاونت کے لیے تین کروڑ ڈالرمالیت کی گرانٹ مہیا کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپافغانستان کا یہ انسانی ٹرسٹ فنڈ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے ساتھ مل کر اسلامی ترقیاتی بینک کی

نگرانی میں کام کرتا ہے۔اس کو دی گئی گرانٹ سعودی عرب کی جانب سے برادرممالک کوانسانی اور امدادی کوششوں کے ضمن میں دی جانے والی امداد کا حصہ ہے۔ اس مالی امداد کا مقصد افغانستان کے عوام کے مصائب کو کم کرنے، انسانی صورت حال کو مزید ابترہونے سے بچانے اور کسی بھی ممکنہ معاشی تباہی کوروکنے میں معاونت مہیاکرنا ہے کیونکہ اگر افغانستان معاشی طور پردیوالیہ ہوتا ہے تویہ ایک ایسا دھڑن تختہ ہوگا جو ممکنہ طور پرعلاقائی اور بین الاقوامی استحکام اور امن پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ گذشتہ دہائیوں کے دوران میں افغانستان میں انسانی بھلائی، صحت کی دیکھ بھال ، تعلیمی اور غذائی تحفظ کے منصوبوں کے لیے سعودی عرب کی جانب سے مہیا کردہ کل امدادی رقم ایک ارب ریال سے تجاوزکر گئی ہے۔افغانستان کے بارے میں او آئی سی کے ایلچی طارق علی بخت نے بتایا کہ سعودی عرب نے افغانستان کواب تک کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ امداد مہیا کی ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…