ممبئی(این این آئی)بھارتی گلوکار، ریپر، گیت نگار، اسٹیج اداکار اور پنجابی موسیقی اور سنیما سے وابستہ فنکار سدھو موسے والا کے والد نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی
موت کے بعد ٹوٹ پھوٹ اور دل شکستگی کا شکار ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ان کے دو ساتھیوں کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا۔
گزشتہ روز ان کے والد بلکور سنگھ گفتگو کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور کہا کہ وہ تباہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ان کے بیٹے کا کیا قصور تھا؟
میرا بیٹا میرے گلے لگ کر رویا کرتا اور پوچھتا کہ ہر چیز کا الزام اس پر کیوں لگتا ہے؟میں اس سے پوچھتا کہ کیا اس نے کوئی غلط کام کیا؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات والدین کو اپنے بچوں کے بارے میں علم نہیں ہوتاتاہم مجھے اپنے بیٹے کا پتہ تھا، کبھی کوئی اس کے خلاف شکایت لے کر نہیں آیا لہٰذا میں اسے کہتا تھا کہ اسے کسی بات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔