اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے سابق صدر و جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت تشویشناک ہونے کی تردید کردی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کو گزشتہ ہفتے طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی طبیعت اب بہتر ہے۔
نجی ٹی وی کے پرویز مشرف کی طبیعت بگڑنے کے بعد قریبی عزیز اور اہلخانہ بھی دبئی پہنچ گئے ہیں ۔خاندانی ذرائع نے انٹر نیٹ پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔
دوسری جانب پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر زیر علاج ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پرویز مشرف بیماری (امائلائیڈوسس) کیلئے زیر علاج ہیں، انتہائی نازک طبیعت سے متعلق اطلاعات درست نہیں۔خیال رہے کہ سابق صدر طویل عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں۔