اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عامر لیاقت کی نماز جنازہ ان کے بیٹے احمد نے پڑھائی،
عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عامر لیاقت کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے بھی ان کی وفات پر ردعمل دیا ہے۔طوبیٰ انور نے اپننے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا کہ اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں کو متاثر کیا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔سیدہ طوبیٰ انور نے اپنی اسٹوری میں درخواست کی کہ سب سے درخواست ہے خدارا جن کا نقصان ہوا ہے اُن کی نجی زندگی کا احترام کرتے ہوئے انھیں تھوڑی پرائیویسی دیں۔واضح رہے کہ عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی، ان کی دوسری شادی طوبیٰ انور سے ہوئی لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طوبیٰ نے بھی فروری 2022 میں عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔