پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عامر لیاقت حسین نے وزارت کے دوران اپنی قبر کی جگہ رقم کے عوض مختص کروائی تھی، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 10  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)معروف ٹی وی میزبان اور رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تدفین کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔منیجر اوقاف کے مطابق عامر لیاقت حسین کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔نجی ٹی وی آج کے مطابق

انہوں نے بتایا کہ تدفین کا وقت مقرر نہیں ہے البتہ ورثہ کی ہدایات پر قبر کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین نے وزارت کے دوران اپنی قبر کی جگہ رقم کے عوض مختص کروائی تھی۔عامر لیاقت حسین کی تدفین کا فیصلہ صاحبزادے کی لندن سے واپسی پر ہوگا جب کہ ورثہ کی جانب سے ان کے پوسٹ مارٹم کی اجازت نہ دینے پر مرحوم کا جسد خاکی چھیپا سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔رکن قومی اسمبلی کے خداداد کالونی میں واقع گھر کو سیل کردیا گیا جہاں سے پولیس نے تمام شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔دوسری جانب ایم این اے عامر لیاقت حسین نے اپنے انتقال سے چار دن پہلے انسٹاگرام پر آخری پوسٹ شیئر کی تھی۔عامر لیاقت حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو کہ مختلف تصاویر کی مدد سے بنائی گئی تھی۔ویڈیو کے بیک گرانڈ میں عامر لیاقت حسین کی آواز میں ایک تحریر چل رہی تھی۔’’لوگ ہر موڑ پر رک رک کر سنبھلتے کیوں ہیں؟اتنا ڈرتے ہیں تو پھر گھر سے نکلتے کیوں ہیں؟نیند سے میرا تعلق ہی نہیں برسوں سے خواب آ آکر میری چھت پہ ٹہلتے کیوں ہیں؟میں نہ جگنو ہوں، دیا ہوں، نہ کوئی تارا ہوںروشنی والے میرے نام سے جلتے کیوں ہیں؟‘‘عامر لیاقت حسین کی اس پوسٹ پر 61 ہزار سے زائد ویوز آئے تھے جبکہ انہوں نے کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا تھا۔واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…