عامر لیاقت کی وفات پر عمران خان کی ٹوئٹ
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)عامر لیاقت گزشتہ شب کراچی میں واقع اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے،ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات عامر لیاقت کے دل میں تکلیف ہورہی تھی انہیں اسپتال جانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ڈاکٹرز کے مطابق عامر لیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا،
ان کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال بھجوادی گئی ہے۔ پولیس سرجن کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد پوسٹ مارٹم کرے گی۔عامر لیاقت کی وفات پر عمران خان نے ٹوئٹر پر عامر لیاقت کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’ہمارے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، میری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 کا الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔ پی ٹی آئی سے اختلافات کے باوجود انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔
Saddened to learn of the passing of our MNA Aamir Liaquat. My condolences and prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 9, 2022