لاہور (این این آئی) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے 19 لا افسران بر طرف کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے 19 لا افسران بر طرف کر دیے گئے، لا افسران نے بر طرفی کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔سیکرٹری قانون کی جانب سے بر طرفی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر لا افسران نے آج سے چارج چھوڑ دیا، تاہم انھوں نے اس عمل کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔بر طرف لا افسران کا کہنا ہے کہ لا افسران کی بر طرفی کابینہ کرتی ہے جو موجود ہی نہیں، سیکریٹری قانون کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے۔خیال رہے کہ بر طرف عملے میں 4 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرلز اور 15 اسسٹنٹ جنرلز شامل ہیں۔