اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی موجود ہ سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد بھی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ رک نہ سکا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ مسلسل جاری ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر و قیمت میں بھی تیزی کیساتھ کمی سلسلہ جاری ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 26 پیسے مہنگا ہو کر 199 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 195 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔