اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی پیرنی بن کر شہری سے 32 کروڑ لوٹنے والی فراڈیہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کیساتھ فراڈ کیا ہے جس کا مقدمہ کوہسار تھانے میں درج ہے ، ملزمان جعلی دستاویزات پر مختلف بینکوں میں اپنے کھاتے کھلواتے رہے ہیں ، ملزمان روحانی حساب کتاب بیان کرنے کے بعد انہیں اپنی جائیداد فروخت کرنے کے مشورے دیتے تھے جبکہ ملزمان نے ایک شہری کو مختلف طریقوں سے 32کروڑ روپے کا چونا بھی لگایا ہے ۔