کراچی(این این آئی)وفاقی بجٹ 2021-22 میں درآمدی کاسمیٹکس اشیاء کی کسٹم ڈیوٹی پر 11 فیصد سے اضافہ کیا گیا تھا جس سے حکومت کو اس مالی سال کے دوران 11 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔بیوٹیشنز کے مطابق ٹیکس لگائے جانے کی وجہ سے لاکھوں خواتین کے لیے روزگار کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ حکومت نے میک اپ کو پرتعیش مصنوعات سمجھ کر بھاری ٹیکس لگائے ہیں جس سے خواتین بالخصوص بیوٹیشنز زیادہ پریشان ہیں اور انہوں نے کاسمیٹکس کی اشیاء پر بھاری ٹیکسوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بیوٹیشنز کے مطابق ٹیکسز زیادہ ہونے کے باعث خواتین کیلیے کاسمیٹکس کی اشیاء مہنگی ہوجائیں گی جس سے صارفین کو مشکلات درپیش ہونگی۔ کاسمیٹکس کی اشیاء پر ٹیکس میں اضافہ ہونے کے باعث خدمات کے عوض ریٹس بھی بڑھ جاتے ہیں۔بیوٹیشنز نے کہا کہ خواتین کے میک اپ کے سامان کو پرتعیش مصنوعات سمجھنا درست نہیں ہے۔یہ خواتین کی ضرورت ہے۔