جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

لیگی کارکن ایوب بھٹہ سے دانستہ طور پر اعترافی بیان دلوایا گیا، ن لیگ کا حکومت پر الزام

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی منگل کے روز نیب آفس پیشی کے موقع پر پولیس اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں استعمال ہونے والے پتھرؤں کو نیب آفس تک پہنچانے کے الزام میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی ایم پی اے مرزا محمد جاوید رو پوش ہوگئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں ن لیگی ذرائع کا کہنا یہ کہ ایم پی اے مرزا محمد جاوید گرفتار

سے بچنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت کی ہدایات پر رو پوش ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی قیادت نے مرزا محمد جاوید پر پتھر لے جانے کا الزام عائد کرنے والے پارٹی کے متوالے ایوب بھٹہ کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر کا کہنا کہ ایک سازش کے تحت مرزا محمد جاوید پر پتھر لے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ حکومت نے (ن) لیگی کارکن ایوب بھٹہ سے دانستہ طور پر اس معاملے کا اعترافی بیان دلوایا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سفید رنگ کے شاپرز میں بغیر تصدیق کے پتھر رکھنے کا بیان جاری کیا گیا۔ یہ شاپرز کس مقام پر رکھے گئے حکومت کے پاس اس کی بھی کوئی تصدیق نہیں۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے ہی ایوب بھٹہ کے کردار پر شک تھا لہٰذا اب وہ انکوائری کر کے تمام معاملات کی چھان بین کریں گے۔  سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی منگل کے روز نیب آفس پیشی کے موقع پر پولیس اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں استعمال ہونے والے پتھرؤں کو نیب آفس تک پہنچانے کے الزام میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی ایم پی اے مرزا محمد جاوید رو پوش ہوگئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں ن لیگی ذرائع کا کہنا یہ کہ ایم پی اے مرزا محمد جاوید گرفتار سے بچنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی قیادت کی ہدایات پر رو پوش ہوئے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…