لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نیب پیشی کے موقع پر اپنی گاڑی کو ہونے والے نقصان کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کردی ۔ مریم نواز نے گاڑی کو ہونے والے نقصان کی خود ویڈیو بنائی ۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی بلٹ پروف گاڑی
پر نیب پیشی پر گئی جسے بہت نقصان پہنچا ہے، بلٹ پروف گاڑی پر ہر طرف سے پتھروں ،اینٹوں سے حملہ کیاگیاہے، مریم نوازکیا کوئی پتھربلٹ پروف گاڑی کا شیشہ توڑ سکتاہے۔مریم نواز نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑی کو چاروں اطراف سے نشانہ بنایاگیا۔
See this and decide if it was only pelting of stones or a well thought out act far more sinister in nature. The police were unaware that the car was an armoured one. What they intended to do is clear. When you can’t prosecute, persecute. pic.twitter.com/6FMCWwjjmV
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 12, 2020