ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا میں افسوسناک واقعہ ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ، جوابی کارروائی میں ملزم ڈھیر

datetime 8  جولائی  2020 |

صوابی(این این آئی)خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید اور تین زخمی ہوگئے۔صوابی کے گاؤں کالو خان میں اشتہاری ملزمان کی پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان کی گرفتاری کیلئے نفری کے ہمراہ ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا کہ پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے فائرنگ کردی

جس سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہوگئے۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم بھی نصیر ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کئی کیسز میں مطلوب تھا مارا گیا ،اس ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔علاقہ رزڑ کے شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا۔ ڈی ایس پی علامہ اقبال یکم فروری 2020 کو ڈی ایس پی رزڑ تعینات ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…