منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں سمارٹ لاک ڈائون کے کامیاب نفاذ کے بعد کورونا وائرس کی شرح میں نمایاں کمی،عالمی سطح پر بھی اعتراف

datetime 7  جولائی  2020 |

لندن(این این آئی)امپیریل کالج لندن نے کہاہے کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈائون کے کامیاب نفاذ کے بعد کورونا وائرس کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امپیریل کالج لندن نے اپنی تحقیق میں کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈائون کے کامیاب نفاذ کے بعد کورونا وائرس کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح خطے کے تمام ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔

تحقیق کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی ٹرانسمیشن سب سے کم صفراعشاریہ چوہترہے، جبکہ بھارت میں یہ شرح ایک اعشاریہ چودہ، ایران میں ایک اعشاریہ بارہ اور بنگلہ دیش میں صفر اعشاریہ چھیانوے ہے جو کہ پاکستان کے مقابلے میں زیادہ ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اس عالمی وبا سے متاثر ہونے والے بڑے ممالک میں شامل ہے لیکن حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کے بعد کیسز میں کمی آرہی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…