منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان اعتماد کا ووٹ لیکر دکھائیں،اپوزیشن اراکین کا چیلنج بجٹ ، مہنگائی،پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

datetime 30  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن اراکین نے بجٹ ، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے ،اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائیں گی ، اس وقت اپوزیشن جماعتیں ساتھ ہیں ، عمران خان اعتماد کا ووٹ لیکر دکھائیں،موجودہ حکومت سے چھٹکارا ضروری ہے۔

حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج جاری رہے گا،ہم ہر سطح پر مقابلہ کریں گے ،فتح پاکستان کے عوام کی ہوگی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے حکومتی بجٹ ، مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے چینی چور ، آٹا چور کے نعرے لگارہے تھے ،اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ دو سال ہوگئے حکومت (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی پر کرپشن ثابت نہیں کرسکی ،کابینہ اور ایک سی کا ہر فیصلہ مشکوک ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت نے مافیا کو سپورٹ کیا اور معیشت تباہ کردی۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عوام سے یکجہتی کیلئے سڑکوں پر کھڑے ہیں ،اس حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا ہے ،پاکستان کا مستقبل لوٹا ہے ،ملک میں غیر معمولی حالات ہیں ،قومی اسمبلی میں ایک سو بہتر ارکان ہونے چاہیں تاہم حکومت ایک سوساٹھ ووٹ لے سکی ،حکومت اعتماد کھو چکی ہے ،آج سی سی کا ہر فیصلہ مشکوک ہے ،مجھے اسمبلی میں 32 سال ہوگئے اتنی بے ہودہ گفتگو نہیں سنی ،چیلنج کرتے ہیں عمران خان اعتماد کا ووٹ لیکر دکھائیں ،اپوزیشن نے بجٹ کو مسترد کردیا ہے ۔

آج ملک میں غیر معمولی حالات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی پارٹی گئے ہیں ،آپ ملک کو کہاں لیکر جارہے ہیں ،ہم ہر سطح پر مقابلہ کریں گے فتح پاکستان کے عوام کی ہوگی۔خواجہ آصف نے کہاکہ حکومت بجٹ کے دوران اکثریت حاصل نہیں کرسکی ،حکومت اپنے ارکان اور اتحادیوں کا عتماد کھو چکی ہے ،اس بجٹ کے بعد مہنگائی کا سیلاب آنیوالا ہے انہوںنے کہاکہ اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ اس حکومت سے چھٹکارا ضروری ہے ۔

اس وقت ساری اپوزیشن جماعتیں یہاں موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز ہم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کروائی ہے ،اس پر تمام اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کے دستخط ہیں ،حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج جاری رہے گا۔ پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے کہاکہ ہمارا احتجاج عوام پر گرنے والے بم کے خلاف ہے ،عوام میں اتنی سکت نہیں رہی کہ وہ سانس لے سکیں ،پٹرول کے پیچھے ایک مافیا ہے سب کے پاس پٹرول تھا ۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں پچیس روپے اضافے کی وجہ کیا ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…