اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیا جسے فی الحال قبول نہیں کیا گیا ،نجی ٹی وی جی این ین کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیاہے لیکن ابھی تک قبول نہیں کیا گیاہے۔
ندیم افضل چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔نجی ٹی وی کا کہناتھاکہ وفاقی حکومت کی ایک اور وکٹ گر چکی ہے ، معاون خصوصی ملک سے باہر جا چکے ہیں اور انہوں نے فی الحال اپنے آپ کو سیاست سے دور کر لیاہے ، ان کا ستعفیٰ حکومت کو موصول ہو چکاہے لیکن اسے ایک ماہ کی چھٹیوں پر منتقل کیا گیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور عہدے سے الگ ہو رہے ہیں ۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل یہ خبر میڈیا میں گردش کر رہی تھی کہ وہ عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما نے خود بیان جاری کیا اور کہا کہ وہ فی الحال ایک ماہ کی چھٹیوں پر ہیں لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے نجی ٹی وی جی این این کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیاہے کہ ندیم افضل چن نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے اور امکان ہے کہ وہ واپس پیپلز پارٹی میں ہی شمولیت اختیار کر لیں ۔واضح رہے کہ حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات دن بہ دن بڑھتے ہی جارہے ہیں۔