ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کا عندیہ، آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس میں اہم فیصلے

datetime 17  جون‬‮  2020 |

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس بدھ کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں قومی و علاقائی سلامتی صورتحال سے متعلق بریف کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں کمی،جاری افغان مفاہمتی عمل میں مسلسل مثبت پیش رفت کے ساتھ ساتھ مغربی سرحد پر صورتحال معمول پر آنے کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا

اور قومی اداروں کے ذریعے صورتحال معمول پر آنے کے عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیاگیا۔کانفرنس میں بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزیوں پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی اور شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنا تے رہیں گے اور مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر بھارتی ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ بھارت کی دہشت گردتنظیموں کی کھلم کھلاحمایت کو بے نقاب کیا جائیگا۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک میں کوو ڈ19 وباء، ٹڈی دل کے خطرے اور پولیو مہم میں پاک فوج کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مددجاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اس میں بہتری لانے کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ کانفرنس کے شرکاء نے اتفا ق کیا کہ کووڈ 19 کیخلاف قومی حکمت عملی کے تحت نمٹا جاسکتا ہے بنیادی احتیاطی تدابیر اور ڈسپلن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر ایک شہری کو انفرادی طور پر اس کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کردارادا کرنا ہوگا۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک بھر میں پرتشدد واقعات میں کمی،جاری افغان مفاہمتی عمل میں مسلسل مثبت پیش رفت کے ساتھ ساتھ مغربی سرحد پر صورتحال معمول پر آنے کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا اور قومی اداروں کے ذریعے صورتحال معمول پر آنے کے عمل کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیاگیا۔



کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…