ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 97 افراد جاں بحق ،5248 نئے کیس متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ44 ہزار478سے تجاوز

datetime 15  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 85 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ایک دن میں کورونا کے 5 ہزار 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 54 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 53 ہزار 805، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار13 ، بلوچستان میں 8 ہزار 177، اسلام آباد میں 8 ہزار 569، آزاد کشمیر میں 647 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔دوسری جانب اب تک ملک بھر سے مجموعی طور پر کورونا کے 53 ہزار 721 مصدقہ متاثرہ مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…