اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

24گھنٹوں میں مزید 88افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، ریکارڈ 6472کیسزرپورٹ،50 ہزار سے زائد مریض صحتیاب

datetime 13  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 88افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2551ہوگئی جبکہ ریکارڈ 6472کیسز سامنے آگئے ، مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ بتیس ہزار 405تک جا پہنچی ،کورونا سے متاثرہ 50 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ۔

ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا مزید 88 زندگیاں نگل گیا، ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2551 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹو ں میں ریکارڈ 6472کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ بتیس ہزار 405تک جا پہنچی۔ این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے ،پنجاب میں کورونا کیسز 50 ہزار سے تجاوز کر گئے۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 49256 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 16415، بلوچستان میں 7866 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز 7163، گلگت میں 1044، آزاد کشمیر میں 574 ہوگئے ، چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 29850 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ابتک آٹھ لاکھ 39 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 938 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں 793، خیبر پختونخواہ میں 642 اموات ریکارڈ ہوئیں ،بلوچستان میں 80 ، اسلام آباد میں 71 اور گلگت میں 16 اموات ریکارڈ ہوئیں ،ملک بھر میں 820 اسپتالوں میں کورونا کے 8559 مریض زیر علاج ہیں ۔ این سی اوسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ 50 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…