اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوز اینکر علینہ شگری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے نیب پیشی پرمنی ٹریل کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “میرا صرف دودھ کا کاروبار نہیں،’’ میں کٹے بھی بیچتا ہوں اور مرغیاں اور انڈے بھی فروخت کرتا ہوں‘‘
یاد رہے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی گزشتہ پیشی میں جب شہباز شریف سے نیب نے ان نے یہ پوچھا تھا کہ ان کے ذاتی اخراجات کیسے چلتے ہیں اور ان کےذرائع آمدن کیا ہیں تو شہباز شریف نے جواب دیا تھا کہ انہوں نے 10 بھینسیں پالی ہوئی ہیں جن کا دودھ بیچ کرگزارا چلاتے ہیں۔