بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

پی آئی اے اپنے پائوں پر کھڑی ہوگئی،8سال میں پہلی مرتبہ گراس منافع،ریونیو104ارب سے بڑھ کر ریکارڈ سطح پرپہنچ گیا

datetime 18  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پی آئی اے نے سال 2019 کے نتائج جاری کردئیے جس کے مطابق سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے ،2019 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ جو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا،8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو گراس منافع ،2018 میں پی آئی اے کو 18 ارب کا گراس خسارہ ہوا تھا جو 2019 میں 8 ارب گراس منافع میں تبدیل ۔

پی آئی اے کے کل آپریشنل نقصان میں 76 فیصد کی کمی ،پی آئی اے نے 2018 میں 32 ارب کا آپریشنل نقصان کیا تھا جو 2019 میں کم ہو کے 7۔7 ارب رہ گیا ،2019 کے دوسرے چھ مہینوں میں پی آئی اے نے بریک ایون کیا تاہم پہلے چھ مہینوں میں ہونے والے خسارے کی وجہ سے سال 7۔7 ارب پر بند ہوا۔ ،پی آئی اے کے کل خسارہ میں سال 2018 کے خسارے کو فنانس کرنے کے باوجود 2019 میں 19 فیصد کی کمی ،پی آئی اے کے سیٹ فیکٹر میں بھی واضح اضافہ جو 77 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہو گیا۔واضح رہے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کا سیٹ فیکٹر 80 فیصد کے قریب ہوتا ہے۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے تمام ملازمین اور محنت کشوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ 2019 ہمارا ٹرن ارائونڈ کا سال تھا جس میں تمام ملازمین نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر بہت محنت کی ،جب انتظامیہ سنبھالی تو پی آئی اے کے دو سالوں (2017-2018) کا آڈٹ اور فنانشل نتائج التواء کا شکار تھے۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ قلیل مدت میں تین سالوں (2017-2019) کا آڈٹ کروانا میری فنانس ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے ،ائیر مارشل ارشد ملک نے وزارت ہوابازی, غلام سرور خان اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ کیا جن کی مکمل سپورٹ پی آئی اے کو حاصل رہی ۔ انہوںنے کہاکہ 2020 ایک چیلنجنگ سال ہے جس میں عالمی سطح پر ہوا بازی کی صنعت زوال کا شکار ہوگئی ہے۔

۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ بہت محنت کرنا ہوگی اور مشکل فیصلے کرنا ہوں گے مگر اللہ کی مدد شامل حال رہی تو کچھ بھی ناممکن نہیں ۔وزیرہوبازی غلام سرور خان کی جانب سے حوصلہ افزا نتائج پر پی آئی اے کو مبارکباد دی گئی حکومت پاکستان اور وزارت ہوابازی پی آئی اے کے حالیہ اور آئندہ کئے جانے والے انتظامی اقدامات کو مکمل حمایت کرتی ہے۔ غلام سرور خان نے کہاکہ پی آئی اے کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروکار لایا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…