’’آپ کہیں کا پیسہ نہیں چھوڑتے‘‘ نام احساس پروگرام میں آیا ہےتو۔۔۔شبلی فراز نے احسن اقبال پر بڑا الزام لگا دیا، اپوزیشن سے 5سوالوں کے جواب مانگ لئے

14  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے پانچ سوالوں کے جواب مانگ لئے جن میں پوچھاگیا ہے کہ اپوزیشن کی کوڈ 19 پر کیا حکمت عملی ہے؟کیا اپوزیشن چاہتی ہے کہ پورے ملک میں کرفیو نافذ کر دیا جائے؟ کیا حکومت پورے ملک میں مساجد کو بند کر دے؟ اپوزیشن کی رائے میں جب تک کورونا کی ویکسین نہیں بنتی تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

اگر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اجلاس طلب کیے ہیں تو اپوزیشن آج کہاں ہے؟ ۔جمعرات کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ امریکہ ، برطانیہ اور یورپ کے امیر ممالک میں لاکھوں لوگ کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں ،پاکستان کا جی ڈی پی 300 ارب ڈالر ہے لیکن اللہ کے فضل سے ہزار سے کم اموات ہیں ،ہم اپنی غربت اور بے سروسامانی کے باوجود بہتر پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے کم آمدن والے لوگوں پر توجہ دی گئی ہے ،وزیراعظم ہمیشہ سے فلاحی سوچ رکھتے ہیں ،حکومت کی حکمت عملی یہ تھی کہ وبا سے بھی نمٹا جائے اور غریبوں کی مدد بھی کی جائے ،حکومت نے محدود وسائل کے باوجود 1.2 کھرب کا پیکج دیا۔ شبلی فراز نے کہاکہ ہمارا جی ڈی پی مشکل سے 300 ارب ڈالر ہے، ہمارے کیسز 30 ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں اموات 700 کے قریب ہیں۔قرضوں میں ڈوبے ہمارے ملک میں ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں جتنے بڑے بحران کا ہم سامنا کر رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمام صوبوں کے ساتھ تعاون کیا ہے اور اس کسی کے ساتھ ’امتازی رویہ‘ نہیں اپنایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کورونا وائرس بحران پر سیاست نہیں کرنا چاہتے اور اپوزیشن الزام تراشیاں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام صوبوں کو حفاظتی سامان اور رقم فراہم کی ہے۔

شبلی فراز نے اپوزیشن کو تجویز دی ہے کہ حساس معاملات کو سیاسی فائدوں کے لیے نہ اٹھائیں۔انہوں نے اپوزیشن کو تجویز دی کہ ایسے معاملات پر بات نہ کریں جس سے قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچے، ملک کو اس وقت قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ احسن اقبال کا نام احساس پروگرام میں آیا ہے تو خود ہی ڈلوایا ہوگا ،آپ کہیں کا پیسہ نہیں چھوڑتے۔شبلی فراز نے اپوزیشن سے سوالوں پر جواب مانگ لیاوزیر اطلاعات نے پوچھا کہ اپوزیشن کے پاس کورونا کا کیا پلان ہے؟

اپوزیشن بتائے کیا ہم پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرفیو لگا دیں؟ ۔شبلی فراز نے سوال کیاکہ اجلاس بلا کر اپوزیشں لیڈر اجلاس میں آئے کیوں نہیں؟ شہزاد اکبر نے بھی دس سوال پوچھے جواب نہیں آئے، پارٹی فنڈز پرسنل اکاؤنٹس میں کیسے چلے گئے؟ ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایوان بالا کے اجلاس میں اپوزیشن سے سوال پوچھے کہاکہ اپوزیشن کی کوڈ 19 پر کیا حکمت عملی ہے؟۔کیا اپوزیشن چاہتی ہے کہ پورے ملک میں کرفیو نافذ کر دیا جائے؟ ،کیا حکومت پورے ملک میں مساجد کو بند کر دے؟ ،اپوزیشن کی رائے میں جب تک کورونا کی ویکسین نہیں بنتی تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ،اگر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اجلاس طلب کیے ہیں تو اپوزیشن آج کہاں ہے؟ ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…