بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

وہی ہوا جس بات کا خدشہ تھا۔۔۔!!! لاک ڈائون نرم کرنے کے نتیجے میں کرونا بپھر گیا، درجنوں جاں بحق،ریکارڈ تعداد میں مریض سامنے آگئے

datetime 13  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا وائرس کے باعث مزید 31افراد زندگی کے بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 737ہوگئی ،2255 نئے کیسز سامنے آگئے ، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 33733 تک جا پہنچی ۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 33733 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک کورونا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31 نئی اموات سامنے آئیںجس کے بعدکورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 737 تک پہنچ گئی۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 13225 تک پہنچ گئی، سندھ میں 12610 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 5021 اور اسلام آباد میں 759 ہوگئی،بلوچستان میں 2158 گلگت بلتستان میں 475 کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 88 ہوگئی،مْلک بھر میں اب تک 8812 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک 317699 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…