اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

پاکستان کی عالمی سطح پرزبردست کامیابی، اقوام متحدہ نے بھارت سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2020 |

نیویارک( آن لائن) اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیداروں نے بھارت سے انسداد دہشتگردی قوانین پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیداروں نے بھارتی انسداد دہشتگردی قوانین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور بھارت سے قوانین پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے عہدیداران نے کہا کہ بھارتی قوانین عالمی انسانی حقوق کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے۔بعد ازاں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارتی انسداد دہشتگردی قوانین پر اعتراضات پاکستانی اور کشمیری موقف کی تائید ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حق خوداردیت کی جائز جدوجہد کو دہشتگردی قرار نہیں دیا جا سکتا جبکہ بھارتی سرکار ان قوانین کا سہارا لے کر اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا اقوام متحدہ کو اسلام دشمن کارروائیوں اور مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔اْن کہنا تھا کہ بھارت کشمیرمیں سنگین ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے۔ اقوام متحدہ کو اسلام دشمن کارروائیوں اور مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ انتہا پسند ہندوسوچ مسلمانوں کی شناخت ختم کرنے کے درپے ہے اور بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کر کے اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…