جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آئی پی پی پیز کرپشن سکینڈل، رپورٹ کو دبانے کیلئے حکومت پاکستان کو دوست ملک نے کیا پیغام بھجوایا اور کس کے ذریعے ؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی روف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہےکہ ”ایک دوست ملک نے پاکستان کو پیغام پہنچایا ہے کہ جلد از جلد آئی پی پی سکینڈل رپورٹ کو دبا دیاجائے ، وفاقی وزیر اسد عمر اور وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے وزیراعظم عمران خان کو دوست ملک کے سنجیدہ تحفظات سے آگاہ کیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اسے دبانےکا فیصلہ کر لیاہے تو اب حکومت پاکستان اسے عوامی نہیں کرے گی۔

حکومت پاکستان نے ایک ہی پیغام کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔“ان کا مزید کہناتھا کہ ”پاکستان کو بتایا گیاہے کہ حکومت پاکستان کو اگر آئی پی پی پیز کی لوٹ مارسے متعلق مسائل ہیں تو یہ بہتر ہے کہ اس معاملے کو میڈیا اور عوام کے سامنے لانے کی بجائے اسے ریاست سے ریاست کی سطح پر دیکھا جائے ، جس پر حکومت نے پاکستان نے رضا مندی ظاہرکر دی ہے ،شیخ رشید نے بھی یہ شکایت کی تھی کہ یہاں تک کہ کابینہ ممبران کو بھی آئی پی پی پیز سکیم رپورٹ فراہم نہیں کی گئی ۔“سینئر صحافی نے مزید بتایا کہ ”دوست ملک ا س کے بدلے میں ماضی میں دستخط کیے گئے توانائی کے معاہدے میں تبدیلی لانے کیلئے آئی پی پی پیز اور حکومت پاکستان کو مذاکرات شروع کرنے میں مدد فراہم کرے گا ، قیمتوں میں کمی مذاکرات کی ایک بڑی شق ہو سکتی ہے ، بڑے پیمانے پر کرپشن پر مبنی آئی پی پی پیز سکینڈل رپورٹ کو ختم کرنے کے بدلے میں یہ ڈیل تجویز کی گئی ہے ۔“یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے آٹا چینی سکینڈل کی طرح آئی پی پی پیز کرپشن سکینڈل کی انکوائری رپورٹ بھی پبلک کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ واپس لے لیا گیاہے اور فی الحال معاملے کو دو ماہ کیلئے موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…