منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اتحادی جماعت (ق) لیگ نے ایک بار پھر حکومت کو مطالبات پیش کر دیئے ،پی ٹی آئی بھی ڈٹ گئی ، دو ٹوک اعلان کردیا

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ق نے حکومت سے ترقیاتی کاموں کے لیے 20ارب روپے،تین اضلاع کا مکمل کنٹرول اور بلدیاتی الیکشن میں بھی پیکیج مانگ لیا ہے۔جبکہ حکومت نے اپنے اتحادیوں سے مزید بلیک میل نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب گورنر اور سینئر وزیر شفقت محمود پر چوہدری برادران سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے وفاقی وزیر شفقت محمود سے بات کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ انکے مطالبات کی لسٹ جو بھیجی گئی ہے وہ حتمی ہے اس پر عمل درآمد کیا جائے،یہ مطالبات پہلے ہی پیش کر چکے ہیں لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ۔ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے تین اضلاع جن میں سے چکوال،گجرات ،لاہور کا مکمل کنٹرول مانگا تھا اور بیس ارب روپے بھی طلب کیے کہ ان اضلاع میں ترقیاتی کام کروائے جائیں گے نیز بلدیاتی الیکشن میں ان تین اضلاع کا مکمل کنٹرول یہاں تبادلے نوکریاں تک مانگی گئی ہیں یہ مطالبات انہوں نے پہلی کمیٹی جس کے سربراہ جہانگیر ترین تھے انکو دیئے تھے اور اب انہوں نے اس پر فوری عمل درآمد کا ریمنڈر دیدیا ہے، یہاں حکومت کی جانب سے بھی ذرائع کے مطابق ایک فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی اتحادی جماعت کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور سب کو پرانی تنخواہ پر کام کرنے کا واضح پیغام دیدیا گیا ہے، واضح رہے کہ حکومت کو پاکستان مسلم لیگ شہباز کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہو چکی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کروا دی ہے کہ وہ پانچ سال تک موجودہ حکومت کو گرنے نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…