اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 3000 سے تجاوز ،جانتے ہیں گزشتہ24گھنٹوں میں کتنے نئےکیسز سامنے آئے؟

datetime 27  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (یواین پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13,328، ایکٹو کیسز کی تعداد 10018 تک پہنچ گئی۔صحت یاب ہونے والے افراد کی تعدادتین ہزار سے تجاوز کر گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5446 تک پہنچ گئی، سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 4615،خیبر پختونخوا میں 1864،اسلام آباد میں 245، بلوچستان

میں 781،گلگت بلتستان میں 318 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 59 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 163 مزید افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، ملک بھر میں اب تک 3029 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 281 تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 اموات ہوئیں۔ سندھ میں 81، پنجاب میں 83، کے پی کے میں 98 مریض، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں 3,3 اور بلوچستان میں 13 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…