اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عوامی مسائل کا فوری حل ، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا، 10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے ایس او پیز تیار

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی مسائل کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر 10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں۔وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے، پی ایم ڈلیوری یونٹ نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہے۔وزیرِ اعظم نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے

کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے۔وزیرِ اعظم آفس کے مطابق کورونا کی صورتِ حال کے پیشِ نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہو گی، جس کے لیے سوشل میڈیا، ریڈیو، مقامی کیبل ٹی وی اور ویڈیوکانفرنس کا استعمال کیا جا سکے گا۔وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ یکم مئی کے بعد کورونا وائرس کی صورتِ حال کا جائزہ لے کر آئندہ کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے یہ کھلی کچہریاں مستقل بنیادوں پر کام کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…