بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

’’گھر بیٹھے اپنا کرونا اسکریننگ ٹیسٹ کریں ‘‘ کرونا چیک ایپ لانچ کر دی گئی ،شہری اسپتال جانے سے پہلے اس ایپ سے اپنا کرونا وائرس اسکریننگ ٹیسٹ کیسے کریں گے ؟ پاکستانیوں کیلئےآسانی پیدا کر دی گئی

datetime 10  اپریل‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)آغا خان یونیورسٹی نے گھر بیٹھے کورونا کی علامات کو جانچنے کیلئے ’کورونا چیک‘ ایپلی کیشن لانچ کر دی۔آغا خان یونیورسٹی کے مطابق اس ایپ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس انٹراایکٹو چیٹ بوٹ شامل ہے جو صارفین کو کورونا کی علامات سمجھنے اور متاثر ہونے کی صورت میں برقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ فراہم کریگا۔یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی ایپ کا مقصد یہ ہے کہ شہری اسپتال کا دورہ کرنے سے پہلے خود سے ہی کورونا وائرس کی

اسکریننگ کر لیں۔صارفین کو اسکریننگ کے ساتھ اس ایپ سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی بھی فراہم ہوگی۔اسکریننگ کے دوران یہ ایپ صارفین سے مختلف سوالات پوچھے گی جیسے ان کی سفری معلومات یا ان کے علاوہ کوئی گھر کا فرد وغیرہ تو مریض نہیں وغیرہ۔کورونا چیک ایپ میں صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ اپنے سوالات کے جوابات اردو میں بھی سن سکتے ہیں، ان سے معلومات دریافت کرنے کے بعد ایپ مشورہ دے گی کہ انہیں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے یا گھر بیٹھے احیتاط اپنانی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…