اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)25اپریل تک پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 70ہزار تک جا سکتی ہے اور ہلاکتیں 700سے زائد ہو سکتی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ 25اپریل تک کرونا وائرس کے مریض 70ہزار جبکہ ہلاکتیں 700تک جا سکتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ 11اپریل کے بعد بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو اسلام آباد، پشاور اور لاہور لایا جا ئے گا ۔