اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں صنعتکار و بزنس کمیونٹی بھی میدان میں آگئی،معروف صنعتکار و بزنس مین حسین داؤدنے1 ارب کی رقم دینے کااعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رقم ٹیسٹنگ کٹس،متاثرین کی مددسمیت دیگر شعبہ جات میں استعمال کی جائیگی ۔
رقم ڈاکٹر وںاور سٹاف کیلئے ضروری سامان کی خریداری میں استعمال کی جاے گی، رقم ہر اس ادارے اور فلاحی تنظیموں کو فراہم کی جائے گی جو کورونا سے متعلق کام کررہے ہیں ، یاد رہے کہ وزیر اعظم نے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہے جس میں مخیر افراد سے مالی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔