ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس سے متاثرہ ایران نے پاکستان سے مدد مانگ لی

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو اپناکردار اداکرنے کی درخواست کی گئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا سے نمٹنے کیلیے امداد کی بھی اپیل کی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد نے تہران قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے کورونا کا پھیلا روکنے کے لیے ایران کی مدد بھی کی گئی جس کے بعد امداد بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے غیر ملکی انٹرویو میں امریکہ سے ایران سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پاکستان ایران سے پابندیاں ہٹانے کے لیے خاموش سفارتکاری اور عوامی موقف کا سہارا لے رہا ہے، پاکستان کا ایران کا ساتھ دینا اپنے اصولی موقف کی بنیادہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…