جمعرات‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2026 

نندی پور ریفرنس،احتساب عدالت نےراجہ پرویز اشرف سمیت دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ بدھ کو اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے نندی پور ریفرنس کے ملزمان راجا پرویز اشرف، شمائلہ محمود، ریاض کیانی اور مسعود چشتی کی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے سابق وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی

درخواست مسترد کرتے ہوئے نندی پور ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ دیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ملزمان ریلیف کے مستحق نہیں۔واضح رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔ راجا پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نندی پور ریفرنس سے بری کرنے کی استدعا کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…