اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نےپی ایس ایل ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا۔ پی سی بی نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے کھیلنا نہیں چاہتی۔اس کے علاوہ براڈ کاسٹرز میں بھی اکثریت فارنرز کی ہے ۔
ان کے ممالک میں لاک ڈائون کی وجہ سے وہ بھی واپس جانا چاہتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کو ری شیڈول کیا جائیگا، اگلے 3سے 4ماہ کے درمیان میچز کا کوئی امکان نہیں ، کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دیگر مصروفیات ہیں ، ستمبر ،اکتوبر میں پاکستان کا انٹرنیشنل سیزن سٹارٹ ہونےو الا ہے ۔ یاد رہے کہ آج ملتان سلطانزاور پشاور زلمی ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سیمی فائنل میں آج آمنے سامنے تھے ۔ کل فائنل کھیلا جانا تھا۔