پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

کورونا وائرس نے امریکہ میں تباہی مچا دی،ہلاکتوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ، ٹرمپ بھی پریشان، پاکستان میں پانچواں کیس سامنے آگیا

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

واشنگٹن،اسلام آباد( آن لائن ) امریکا میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور وہاں پر ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی جب کہ 100 سے زائد متاثر ہیں جن میں سے 18 افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے واشنگٹن میں مزید 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد وہاں ہلاک افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

حالیہ چاروں ہلاکتیں واشنگٹن کے نرسنگ سینٹر میں ہوئیں۔ امریکا میں مہلک وائرس سے پہلی ہلاکت اتوار کو ہوئی تھی اور اب تک 100 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 18 کی حالت تشویش ناک ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے سبب امریکی حکام نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو رکھنے کے لیے کنگ کاؤنٹی میں ایک ہوٹل کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 1500 تک پہنچ سکتی ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس نے امریکی دوا ساز کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں کورونا وائرس کے خلاف موثر ادویات تیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔29 فروری کوامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق خصوصی پریس کانفرنس طلب کی تھی جس میں پہلی ہلاکت کی تصدیق کے علاوہ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تھا۔دریں اثنا برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 89 جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 89 ہزار سے زائد ہوگئی۔اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 52 ہوگئی جب کہ سیکڑوں افراد متاثرہ ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کا مزید ایک کیس سامنے آنے کی تصدیق کردی جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹ کرتے ہوئے ملک میں آنے والے پانچویں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ گلگت سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی ادارہ صحت بھیجے گئے ٹیسٹ میں خاتون میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون مریضہ پمز اسپتال میں داخل ہے، تاہم مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا وفاق میں بہترین علاج ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ پاکستان میں 26 فروری کو تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے دو کیسز میں ایک کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں سامنے آیا تھا۔ جب کہ 29 فروری کوڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید دو کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی تھی ان دونوں کیسز میں سے بھی ایک کیس کراچی میں اور دوسرا اسلام آباد میں سامنے آیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…