اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا امریکا سے پاکستان تباہ کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران علی وزیر نے کہا کہ امریکا نے افغانستان کو تہس نہس کرکے پختونوں کو تباہ کردیا ۔اب جب تک امریکہ دہشت گردی کے اڈے جی ایچ کیو، اسلام آباد، لاہور ، پنڈی کو تباہ نہیں کرے گا اسے پاکستان نہیں آنے دیں گے۔
علاوہ ازیں چارسدہ جلسے میں قومی پرچم لہراتے ”پاکستان زندہ آباد “کے نعرے لگانے پر پی ٹی ایم کے کارکنوں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قومی پرچم کی بے حرمتی بھی کی۔تشدد کے شکار نوجوان کی پولیس کو بروقت شکایت پر پرچم کی بے حرمتی کرنے والے پی ٹی ایم کے دو کارکنوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ گرفتار کئے جانے والے چارسدہ کے رہائشی نہیں ہیں۔
علی وزیر کا امریکہ سے راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور تباہ کرنے کا مطالبہ۔
”تم(امریکہ)نے افغانستان کو تو تہس نہس کر دیا، پختونوں کو تباہ کر دیا، اب جب تک تم(امریکہ)دہشت گردی کے اڈے جی ایچ کیو،اسلام آباد، لاہور، پنڈی تباہ نہ کر دو، واللہ میں(علی وزیر)تمہیں آیندہ یہاں آنے نہیں دونگا” pic.twitter.com/y8yo2iu9fH
— Arshad Rehan (@spaelanay) March 1, 2020