پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نیب کی پھرتیاں ’’ مردے‘‘ کو نوٹس بھیج کر طلب کرلیا

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر( آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب) نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو بھی نوٹس بھیج کر طلب کر لیا۔نیب کی انوکھی تحقیقات کا سلسلہ نہ رک سکا۔ نیب سکھر نے خورشید شاہ بدعنوانی کیس میں مرحومین کو بھی بلانا شروع کر دیا۔

نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ بدعنوانی کیس میں ان کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو بھی نوٹس بھیجتے ہوئے 3 مارچ کو طلب کر لیا۔پیپلز پارٹی رہنما کے بھائی علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کر چکے ہیں اور انہیں شاہ اسپننگ ملز لمٹیڈ کے متعلق تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔خورشید شاہ سے بھی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کے احکامات پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کا کال اپ لیٹر جاری کر دیا گیا۔خورشید شاہ اس وقت زیر حراست اور این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔ نیب نے خورشید شاہ پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔نیب سکھر اس سے قبل مرحوم عبدالفتح انڈھڑ کو بھی طلب کرچکی ہے جن کا 7 سال قبل انتقال ہو چکا تھا۔آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور دیگر ملزمان کے خلاف مکمل تحقیقات کے لیے 5 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی۔ جس کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان عتیق الرحمن ہیںجے آئی ٹی ممبران میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے عبد الحفیظ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے انویسٹی گیشن آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عباالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…