جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

پاک بھارت جوہری جنگ میں کتنے کروڑ سے زائد افراد کی ہلاکت کا خطرہ، میونخ سکیورٹی رپورٹ جاری

datetime 19  فروری‬‮  2020 |

میونخ (این این آئی) میونخ سیکورٹی رپورٹ 2020 میں پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو2025 میں بارہ کروڑسے زائد لوگ فوری طورپرہلاک ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق میونخ سیکورٹی رپورٹ 2020 جاری کردی گئی ، جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کوئی واقعہ ہوا

تو پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری جنگ چھڑسکتی ہے، جنگ ہوئی پوری دنیا متاثرہوگی اور بارہ کروڑسے زائد افراد فوری طور پر ہلاک ہوجائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا جنگ میں سو سے ڈیڑھ سوجوہری ہتھیاراستعمال ہوسکتے ہیں اور سولہ سے چھتیس ٹن کاربن کے سیاہ دھوئیں کا اخراج ہوگا۔سیکورٹی رپورٹ کے مطابق جوہری جنگ سے زمین کے درجہ حرارت میں 2 سے 5 ڈگری کمی جبکہ سورج کی روشنی میں 20 سے 35 فیصد کمی آئیگی اورزمین پر پیداواری صلاحیت 15 سے30 فیصد کم ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق 2019 میں پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال غیر مستحکم ہے جبکہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی بڑھی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…