پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت کامستحقین کو مویشی،رکشے اور ٹھیلے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ،انقلابی پروگرام کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 18  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن) حکومت نے احساس اثاثہ جات پروگرام کے تحت مستحقین میں 60 ہزار روپے مالیت تک کے مویشی،رکشے اور ٹھیلے مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مستحق افراد کو احساس پروگرام کے تحت مفت اثاثہ جات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے تحت غریب ترین افراد کو مقامی سطح پر روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ احساس ‘‘اثاثہ جات اسکیم’’ کا باقاعدہ آغاز وزیراعظم 21 فروری کو جنوبی پنجاب سے کریں گے۔ اس پروگرام کے تحت احساس اثاثہ جات پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ملک کے 23 اضلاع کی 375 یونین کونسلوں میں 15 ارب روپے تقسیم ہوں گے اور ایک لاکھ 76 ہزار خاندان اس سے مستفید ہوں گے۔ پروگرام کے تحت فی خاندان 60 ہزارروپے تک کی گائیں، بکریاں، رکشے اور ٹھیلے مفت دیئے جائیں گے، اس کے علاوہ انہیں اس حوالے سے ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ یہ اثاثے ان کے لئے باعزت روزگار کا ذریعہ بنیں۔ احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس اثاثہ جات پروگرام غریب ترین افراد کے لیے باعزت ذریعہ آمدن بنے گا، ابتدائی طور پر منصوبے میں خیبر پختوخوا کے 10، پنجاب کے 3، سندھ کے 7 اور بلوچستان کے 3 اضلاع شامل ہیں، اس سے لاکھوں بے روزگار افراد کو روزگار میسر آئے گا، مستحقین کا تعین احساس پروگرام کے غربت سروے کے تحت کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…