پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

لیگی رہنما عابد شیر علی کا فیصل واوڈا کے خلاف ’’شکایت‘‘دائر کرنے کا دعویٰ مسترد

datetime 13  فروری‬‮  2020 |

لندن(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی مبینہ طور پر برطانیہ میں مشکوک جائیدادوں پر تحقیقات کیلئے برطانوی حکام کو شکایت دائر کرنے کے دعوے کو برطانوی عہدیداروں نے مسترد کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ترجمان نے کہاکہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ عابد شیر علی نے لندن میں این سی اے کی پرانی عمارت کا دورہ کیا تھا اور انہیں تجویز دی گئی تھی کہ وہ یہاں شکایت درج نہیں کراسکتے اور انہیں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کا پتہ فراہم کردیا گیا تھا جو ہماری ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، عابد شیر علی نے نہ ہمارے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور نہ ہی ہمیں کوئی دستاویزات فراہم کیں۔این سی اے کا بیان 25 جنوری کو بھیجے گئے سوال کے جواب میں آیا جس میں عابد شیر علی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔ایجنسی کا ابتدائی رد عمل تھا کہ ہم نہ ہی اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں اور نہ اس طرح کی تحقیقات کو مسترد کرسکتے ہیں’ تاہم رواں ہفتے حکام نے عابد شیر علی کے دعوے کو مسترد کردیا۔عابد شیر علی گزشتہ ماہ لندن کے دورے پر گئے تھے جہاں انہیں این سی اے کی عمارت سے نکلتے دیکھا گیا تھا تاہم این سی اے کا کہنا تھا کہ شکایات صرف ادارے کے ووکس ہال میں قائم ہیڈ کوارٹر میں درج کرائی جاسکتی ہیں نہ کہ ویسٹ منسٹر میں اولڈ کوئین اسٹریٹ پر قائم دفتر پر جہاں کا عابد شیر علی نے دورہ کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رابطہ کیے جانے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور کہا کہ میں اپنے گزشتہ بیان پر کھڑا ہوں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ فیصل واڈا کی ان کے نام پر برطانیہ میں 11 جائیدادیں ہیں اور دعویٰ کیا کہ ان جائیدادوں کی خریداری کے لیے کوئی منی ٹریل موجود نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ میں نے تمام شواہد این سی اے کو دے دیے ہیں جن میں زمین کے ریکارڈز، جائیداد کی فوٹیج اور فیصل واڈا کے کاغذات نامزدگی شامل ہیں جن میں کہیں بھی ان کی خریداری کا ذکر نہیں، باقی این سی اے والوں پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ انہوں نے وفاقی وزیر کے خلاف این سی اے سے رابطہ اس لیے کیا کیونکہ وہ مسلم لیگ (ن) کے اراکین کے خلاف مبینہ کرپشن کے الزامات لگانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…